عاطف اسلم کے کانسرٹ کیلئے خاتون مداح کا انوکھا کارنامہ

حال ہی میں عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کانسرٹ ہوا تھا

گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کے لیے خاتون مداح نے اپنی شادی ہی ملتوی کردی۔

حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کانسرٹ ہوا تاہم سوشل میڈیا پراس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکار کی ایک مداح ایسی بھی ہے جس نے اپنی شادی کے دِنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔

عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟ بعد ِازاں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ مجھے ایک پین دے دیجیے میں اس پلے کارڈ پر آٹوگراف دے دیتا ہوں۔

Atif Aslam

Tabool ads will show in this div