اسلام آباد میں آج بھی اسکول بند
ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکام نے اسلام آباد میں جمعرات کو اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
سیکرٹری پرائیویٹ اسکولزعبدالوحیدخان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال پراسلام آباد کےاسکولزبھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبدالوحیدخان کا کہنا تھا کہ حالات اسی طرح رہے توجمعہ سے آن لائن کلاسز شروع کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں بدھ کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب صورتحال کے پیش ںظر انٹر بورڈ راولپنڈی کے جمعرات کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
جمعرات 26 مئی کو ہونے والے فارسی، جيومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل،ڈرائنگ اور ملٹری سائنس ، سوکس اور ناظرہ قرآن کے امتحانات بھی ملتوی کریے گئے۔ ترجمان کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔