کشمیری رہنماء یاسین ملک کو سزا کیخلاف پاکستان کا بھرپور احتجاج

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

بھارتی عدالت سے کشمیر کے حریت رہنماء یاسین ملک کو سزا کیخلاف پاکستان نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرادیا، پاکستان نے بھارتی عدالت کا بدنیتی پر مبنی فیصلہ مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے یاسین ملک کو دی جانیوالی سزا پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید جانیے: یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ياسين ملک کو سزا دیکر بھارت نے سياسی انتقام کيلئے عدليہ کو استعمال کيا، بھارت مقبوضہ کشمير ميں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، ترجمان پاک فوج اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی مذمت کیا تھا۔

پاکستان

انڈیا

کشمیر

yasin malik

Tabool ads will show in this div