قومی اسمبلی میں سود کیخلاف فیصلے کے خیرمقدم کیلئے قرارداد منظور

قرارداد جماعت اسلامی کے مولاناعبدالاکبر چترالی نے پیش کی
May 25, 2022

قومی اسمبلی میں وفاقی شرعی عدالت کی جانب سود کیخلاف دیئے گئے فیصلے فیصلے کےخیرمقدم کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔

وفاقی شرعی عدالت کے ججز کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے قرارداد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سود کیخلاف دیئے فیصلے پر وفاقی شرعی عدالت کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے ہر قسم کا ربا سود اور انٹرسٹ غیر شرعی قرار دے دیا تھا۔

فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022 تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027 تک ربا فری بنانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے کیس کا فیصلہ 19 سال بعد سناتے ہوئے ملک میں رائج سودی نظام کو خلاف شرع قرار دیتے ہوئے کہ ربا اور سود سے متعلق قوانین شریعت سے متصادم ہیں۔

NATIONAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div