پی ٹی آئی کا لانگ مارچ : اداکار ہارون شاہد بھی نمائش پہنچ گئے

لانگ مارچ میں بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد بھی پی ٹی آئی کی حمایت میں کراچی کے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔

اداکار ہارون شاہد کراچی میں پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کے لیےنمائش چورنگی پہنچ گئے۔

ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ احتجاج میں بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔

انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ پانی، نمک اور کپڑے ساتھ رکھیں تاکہ آنسو گیس شیلنگ سے بچا جاسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی، مریم نفیس اور فیروز خان سمیت دیگر نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کی ہے ۔

اداکارہ مریم نفیس نے پر پی ٹی آئی کی حمایت میں خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ دوستوں اورفیملی کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سی نگرہائی وے پرنکل رہی ہیں اورپُرامید ہیں کہ دیگرلوگ بھی پاکستان کی خاطراپنے گھروں سے نکلیں گے۔

Long march

Haroon Shahid

Tabool ads will show in this div