کارکن اپنے اپنے شہر ميں گھروں سے نکليں،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں کے نام ويڈيو پيغام

Imran Khan’s Exclusive Message for Pakistanis - SAMAATV - 25 May 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اب مارچ کے راسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اسلئے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں باہر نکلیں۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد والے ڈی چوک پہنچیں جبکہ باقی شہروں کے لوگ اپنے اپنے شہروں میں حقیقی آزادی کےلیے گھروں سے باہر نکلیں، عدالتی حکم کے بعد اب ہمارے راستے ميں کوئی رکاوٹ نہيں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، یہ فیصلہ کن وقت ہے، یہ جنگ ہم نے ہرحال میں جیتنی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کارکن ڈی چوک پر پہنچنے کی پوری کوشش کريں، اسلام آباد پہنچنا بہت ضروری ہے،خواتين بھی پہنچيں کیونکہ ہمیں نہ يہ حکومت منظور ہے،نہ غلامی قبول کريں گے۔

دوسری جانب اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔

Long march

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div