سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی

گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد بدھ کو چند سو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر ایک پزار 852 ڈالر پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کمی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا۔ بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 343 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہوگئی۔

رواں ہفتے کے پہلے 2 دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں سونے کی نسبت استحکام دیکھا جارہا ہے، بدھ کے روز بھی چاندی کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی۔

بدھ کے روز فی تولہ چاندی کے بھاؤ ایک ہزار 590 روپے جب کہ 10 گرامن چاندی کے بھاؤ ایک ہزار 361 روپے ہوگئی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div