لاہور:دھکم پیل کے باعث تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق

کارکنوں کے لہو سے رانا ثناء کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،شہباز گل
May 25, 2022

PTI Azadi March -Police aur karkuno ki jharak ke doran ek shehri pull se neechay gir gaya - SAMAA TV

لاہور میں راوی پل پر پولیس سے دھکم پیل میں تحریک انصاف کا کارکن نیچے گر کر جان کی بازی ہارگیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شریک کارکن کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ فیصل عباسی کو پل سے گرنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شہبازگل کا کہنا ہے کہ کنٹینر ہٹاتے ہوئے ہمارے ایک کارکن کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ یہ جو جانیں جا رہی ہیں ان کے لہو سے رانا ثناء اللہ اور میر جعفر کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

Long march

PTI

Tabool ads will show in this div