کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کا سماء کی ٹیم پر حملہ

نمائش چورنگی پر رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد
May 25, 2022

Breaking News - Team samaa ne dusre channel ki van mein beth kar jan bachai - SAMAATV

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سماء کی ٹیم پر حملہ کردا، رپورٹر اور کیمرہ مین زخمی ہوگیا جبکہ کیمرہ بھی ٹوٹ گیا۔

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کی کوریج کرنیوالی سماء ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کردیا، رپورٹر زم زم سعید اور کیمرہ مین عمران زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت ٹیم کے دیگر ارکان کو دھمکے دیئے گئے، اس دوران سماء کا کیمرہ بھی ٹوٹ گیا۔

سماء کی رپورٹر اور کیمرہ مین نے دوسری ٹی وی چینل کی وین میں چھپ کر جان بچائی، اس دوران کارکنوں نے وین کو بھی گھیرے میں لے لیا۔

زم زم سعید نے دوسرے ٹی وی چینل کی وین سے جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہمیں مارنے اور ڈرانے دھماکے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی بھی کارکنان وین کے اطراف جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اس لئے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے کہ ہم نے حقیقت دکھائی اور غیر جانبداری سے احتجاج کی کوریج کی۔

ایک اور رپورٹر پر حملہ

کراچی میں سماء ٹی وی کے ایک اور رپورٹر کو پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

زم زم سعید کے بعد نمائش چورنگی پر رپورٹنگ کیلئے جانیوالے سماء ٹی وی کے رپورٹر یاسین حسین کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یاسر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے مکے اور لاتیں ماریں، کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

Azadi March

IMRAN KHAN

Pti protest

Tabool ads will show in this div