شاہد آفریدی کا یاسین ملک کی سزا پر ردعمل

اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف بھارت میں غیرمنصفانہ ٹرائل کا نوٹس لے
May 25, 2022
<p>فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ شاہد آفریدی</p>

فوٹو: ٹوئٹر اکاؤنٹ شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اٹھنے والی آوازوں کو کچلنے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی اور غیر منصفانہ ٹرائل کا نوٹس لے۔

انہو ں نے ٹوئٹر پر کشمیری اور پاکستانی پرثم کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

Shahid Afridi

kashmir issue

yasin malik

Tabool ads will show in this div