رہنما تحریک انصاف حماد اظہر شيل لگنے سے زخمی

چہروں کو نشانہ بناکر شيل پھينکے گئے،حماد اظہر
May 25, 2022

Breaking News - PTI rehnuma Hammad Azhar zakhmi hogaye - SAMAATV

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر پولیس کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گيس کا شيل لگنے سے زخمی ہوگئے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر پوليس جبر پر اتر آئی ہے، چہروں کو نشانہ بناکر شيل پھينکے گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں رکاوٹٰيں ہٹاکر فيض آباد کا مرکزی پل کراس کرکے اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔

اٹک ميں کٹی پہاڑی کے قریب بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی رکاوٹیں ہٹا کر موٹر وے پر پیش قدمی جاری ہے ۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔

کراچی ميں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنان اور پوليس اہلکار آمنے سامنے آگئے۔ پوليس مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے شيلنگ اور ہوائی فائرنگ کررہی ہے۔

Long march

PTI

Tabool ads will show in this div