سکھر: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر سمیت 100سے زائد گرفتار

تحریک انصاف کارکنوں کا سٹی پوائنٹ بائی پاس پر احتجاج

سکھر میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج کیا، سینئر نائب صدر سندھ طاہر شاہ اور 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

سکھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سٹی پوائنٹ بائی پاس پر احتجاج کیا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

پولیس نے پی ٹی آئی مظاہرین پر دھاوا بول دیا، لاٹھی چارج کیا اور 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر طاہر شاہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امپورٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد میں حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div