سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ نہ دہرائی جائے، چوہدری شجاعت کا مشورہ

پولیس کو چاہئے کہ مظاہرین پر شیلنگ بند کرے، سربراہ ق لیگ

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اتحادی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ نہ دہرائی جائے، عدلیہ اور فوج کو مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز کے بعد حکومت کی جانب سے انہیں روکنے کیلئے طاقت کے استعمال اور ملک کی کشیدگہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کے حالات کبھی نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی، عدلیہ اور فوج کو ان مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اتحادی حکومت کو مشورہ دیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ نہ دہرائی جائے، پولیس کو چاہئے کہ مظاہرین پر شیلنگ بند کرے۔

IMRAN KHAN

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div