ٹرانسپیرنٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاری
برطانوی الیکٹرانک کمپنی نوٹنگ نے اپنا پہلا ٹرانسپیرنٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی سے لیک ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوٹنگ کا ٹرانسپیرٹ فون 21 جولائی 2022ء کو متعارف کرایا جائے گا تاہم کمپنی کے بانی کارل پائی نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق اس فون کا پچھلا حصہ ٹرانسپیرنٹ ہوگا اور اندر کی تمام چیزیں واضح نظر آئیں گی، اس فون کی قیمت کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس کی قیمتیں درمیانے درجے میں رکھی گئی ہیں۔
جرمن اشاعتی ادارے آل راؤنڈ پی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوٹنگ ون فون کی قمت 500 یورو (تقریباً ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
اس فون میں وائرلیس چارنگ سپورٹ کا فیچر بھی شامل ہے، فون کے کلر آپشن، ریم اور اسٹوریج کے حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق نوٹنگ کے ہیڈ آف ڈیزائن ٹام ہاورڈ نے ایک انٹرویو میں فون میں موجود کچھ فیچرز کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس فون میں 400 کمپونینٹ شامل ہیں اور اس کو بنانے کا پراسس ایک پزل کی طرح سے ہے۔