عمران خان کا کوئی بھی مطالبہ ماننے سے انکار کردیا، مریم نواز

پنجاب کے عوام نے بدلہ لے لیا، شاباش پنجاب، نائب صدر ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبہ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نے آج فتنہ خان سے پنجاب کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور فرح گوگی کی لوٹ مار کا بدلہ لے لیا!، شاباش پنجاب۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی محفوظ راستے کی تلاش میں تھے، آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہوگیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسے کی تجویز لے آئے، حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے کہا تھا کہ کہاں گئے 20 لاکھ لوگ؟، پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماء کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا، کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات!۔

IMRAN KHAN

ShahbazSharif

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div