خیبرپختونخوا سے مسلح لوگ وفاق پر حملہ کرنے آرہے ہیں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف دو مقامات پر چند سو لوگ اکھٹے ہوئے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں حالات مکمل طور پرامن ہے۔

اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سرگرمیاں صرف خیبرپختونخوا میں جاری ہیں جہاں سے علی امین گنڈاپور کے قیادت میں چند ہزار مسلح ہوگ وفاق پر حملہ کرنے آرہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں آج ڈھائی سو افراد پر مشتمل عوامی سیلاب برآمد ہوا تھا جبکہ باقی صوبے میں بھی اکا دکا واقعات کے علاوہ حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کچھ رہنماوں نے خود ہی یہ غلط خبر چلوائی کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اس فتنہ مارچ کو مسترد کرنے پر میں پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جو چند سو لوگ اس فتنے کا شکار ہیں ان کےلیے دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے عمران خان کے ساتھ قافلے شریک افراد کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ نہیں ہے جبکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ آنے والے لوگوں کے پاس انسو گیس، ٹی آر گنز اور اسلحہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری لیکروفاق پرحملہ غیرآئینی عمل ہے، غیرآئینی عمل کے نتائج بھی انہیں بھگتنا پڑیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے 50 فیصد لوگ بھی جمع کرنے میں ناکام ہوئے، عمران خان کو کوئی شرم ہے تو مارچ کو واپس لے جانا چاہئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام نے فتنہ فساد مارچ کا حصہ بننے کی بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی کیونکہ عوام چاہتی ہے کہ ملک جمہوری انداز میں آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا، عمران خان نے کاروباری اور دیگر معاملا ت معطل کیا ہوا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہيں ہوئے، سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی جائے، مذاکراتی ٹیم بیٹھ کرآئین وقانون کےمطابق بات چیت کریں گی۔

PTI

IMRAN KHAN

RANA SANA ULLAH

Shakeel Khan May 25, 2022 06:45pm
A murderer and convicted criminal has no legitimacy of anything they are saying. Using government machinery for their own political reasons is a crime. I think we should have at least some standard for taking statements from a person on bail. OH...sorry then you don't have anyone to report on because all are criminals.
Shakeel Khan May 25, 2022 06:52pm
Tum jese choron ko Pora Pakistan, khas kar Pathan he theek kar sakta hai.
Tabool ads will show in this div