ملکی معیشت کودھرنوں کی سیاست سےنقصان پہنچا، شہباز شریف

ملکی معیشت کو توانا کرنے کےلیے محنت کررہے ہیں

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو دھرنوں کی سیاست نے نقصان پہنچایا ہے۔ ملکی معیشت کو توانا کرنے کےلیے محنت کررہے ہیں۔

کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سےبات کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ يہ منصوبہ سی پيک کاحصہ ہے اور یہاں کا دورہ کرنا یادگار لمحہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سال 2015ميں چينی صدر اور نوازشريف نےاس منصوبے کا سنگ بنيادرکھاتھا اور کروٹ ہائيڈرو پاور پلانٹ 720ميگاواٹ بجلی پيدا کرنے کا حامل منصوبہ ہے اور بہت جلد يہ منصوبہ آپريشنل ہوگا جس سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔

عمران خان پر تنقید کرتےہوئے وزيراعظم شریف نے کہا کہ سابق وزيراعظم کےپاس يہاں کا دورہ کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کاوقت نہيں تھا کیوں کہ ان کےپاس اپوزيشن کو ديوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔

شہبازشریف نے کہا کہ جب تک سی او ڈی نہيں ہوجاتا چينی کمپنی720 ميگاواٹ بجلی فری دے گی اور اس سے ملکی خزانہ کو تقريبا4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

معیشت سے متعلق انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے ماضی کی حکومت نے توڑا اور دھرنوں سے معیشت کو پھر نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت درکار ہے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا وقت آگیا ہے تاکہ اقوام عالم میں عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Shehbaz Sharif

Tabool ads will show in this div