3 کتوں کے لیے ایک کروڑ روپے کا گھر

گھر میں ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سوئمنگ پول، ٹی وی سیٹ، واٹر ڈسپنسر ،ڈرائیر، ایلیویٹر اور ٹوائلٹس بھی بنائے ہیں۔

انسان اور کتوں کی دوستی یوں تو صدیوں پرانی ہے لیکن حال ہی میں انسان کی کتوں سے محبت کی ایک انوکھی مثال سامنے آئی ہے۔

چین میں ایک شخص نے اپنے پالتو کتوں کیلئے ایک عالیشان گھر تیار کیا ہے جس کی مالیت اکیاون ہزار ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔

چینی صوبے جیان ژو سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ بزنس مین زہو نے یہ منصوبہ 2019 میں شروع کیا تھا، اب انکا اسی نوعیت کا ایک اور منصوبہ بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔

زہو کے مطابق انہیں اس گھر کو بنانے میں تین سال کا عرصہ لگا، بے انتہا محنت اور سیکڑوں تبدیلیوں کے بعد وہ ایک ماسٹر پیس تیار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پالتو کتوں کیلئے بنائے گئے اس عالیشان گھر میں ایئرکنڈیشنگ سسٹم، سوئمنگ پول، ٹی وی سیٹ، واٹر ڈسپنسر ،ڈرائیر اور ٹوائلٹس بھی موجود ہیں۔

کتوں کی تفریح کیلئے گھر میں ایک ڈسکو روم بھی موجود ہے جبکہ فلم پروجیکٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔ گھر میں کتوں کے کھیلنے کیلئے کھلونا گاڑیوں اور جھولوں کا بھی انتظام ہے۔

گھر میں ایک چھوٹا رولر کوسٹر اور منی ٹرین بھی کتوں کے کھیلنے کیلئے رکھی گئی ہے۔

زہو نے چینی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈوین پر کتوں کیلئے بنائے گئے اس گھر کا ایک ویڈیو ٹوئر بھی کرایا، انہوں نے صارفین کے مشوروں پر اس گھر میں 200 کے قریب تبدیلیاں بھی کیں ۔

32سالہ زہو نے اسی طرح کے مزید گھر بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

CHINA

Tabool ads will show in this div