محمد حفیظ کا سیاسی رہنماؤں سے اہم سوال
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ ملکی سیاسی میں اہم سیاسی رہنماؤں کے سامنے ایک سوال اٹھایا ہے۔
لاہورمیں مقیم محمد حفیظ نے بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول میں مشکلات پر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
کرکٹرنے ٹویٹ میں لکھا، ’ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں ، اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیں ہیں، سیاسی فیصلوں کی مشکلات عام آدمی کو کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟ ’۔
No Petrol available in any petrol station in Lahore??? No cash available in ATM machines?? Why a common man have to suffer from political decisions. @ImranKhanPTI @CMShehbaz @MaryamNSharif @BBhuttoZardari
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) May 24, 2022
اس ٹویٹ میں محمد حفیظ نے حال ہی میں وزرات عظمیٰ کے منصب سے محروم ہونے والے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعظم شہباز شریف، نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا۔
تاہم گزشتہ روز کی جانے والی اس ٹویٹ کے جواب میں تاحال کسی سیاسی رہنما نے محمد حفیظ کے اس ٹویٹ پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے او ولی خان انٹرچینج پشاورسے کنٹینرمیں اپنے سفرکاآغازکرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی تحریک جاری رہے گی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کو ‘آزادی مارچ’ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، لاہورسمیت تمام بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔