لانگ مارچ نہیں صرف جلسہ ہوگا، معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد میں جلسے کےلئے حکومت سے اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کےلئے حکومت سے اجازت مانگ لی۔

سماء کےمطابق اسلام آباد میں صرف جلسہ ہوگا اور کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اسٹبلشمنٹ کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی وجہ ملک کے کسی شہر سے لوگوں کے جمع نہ ہونے کو قرار دیا جارہا ہے۔

لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف نے بتایا کہ پہلے لانگ مارچ شارٹ مارچ میں تبدیل ہوا اور اب صرف اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کےرہنماؤں نے گرفتار ہونے پر ترجیح دی۔

اس معاملے پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےٹوئٹ کرتےہوئے بتایا کہ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور یہ سب افواہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں اور کوئی معاہدے نہیں ہوا ہے۔

Azadi March

Tabool ads will show in this div