لال حویلی پر پولیس نےقبضہ کرلیا، شیخ رشید کا دعویٰ

ساٹھ سے زائد کارکنان گرفتار

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔

بدھ کو اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی میں دوپہر 3 بجے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تمام رکاوٹیں عبور کرلی تھیں تاہم پولیس نے لال حویلی پر قبضہ کرلیا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ پولیس اہلکار لال حویلی میں داخل ہوگئے ہیں اور 60 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائش گاہ پر قبضے اور گرفتاریوں کو یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم جھکنے والے ہیں، ذمہ داران اور عدلیہ کو کہتا ہوں کہ دیکھیں کہ انارکی کون پھیلارہا ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ قوم ایک ہوکر باہر نکل آئی ہے اور ملکی سیاست کا اہم دن ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 سے 5 دن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انھوں نے مخالفین کو ڈرپوک بھگوڑے قرار دیا۔

SHAIKH RASHEED

lal haveli

Tabool ads will show in this div