ماموں کے بیٹے کامران کے بعد ملیے’قومی شوہر’ سے

پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں جانے والا شوہرمذاق بن گیا

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کے اعلان کے بعد میں شرکت کے لیے کارکنوں کا پرجوش ہونا تو بنتا ہے لیکن اس جوش میں ہوش کھونا سوشل میڈیا پر مذاق کا سبب بن گیا۔

مختلف اکاونٹس سے کی جانے والی وائرل ٹویٹ میں ایک ہی شخص کی تصویرشیئر کرنے والی خواتین انہیں اپنا شوہربتا رہی ہیں، سرپر پی ٹی آئی کی ٹوپی سجائے اور کمر پر بیگ پیک لٹکائے حضرت کے اسی سائیڈ پوزکو شیئرکرتے ہوئے اطلاع دی جارہی کہ ، ’ ماشاء اللہ میرے شوہرگھرسے سب کی دعاوں کے ساتھ اسلام آباد روانہ، خُدا اپنی حفاظت میں رکھیں، آمین’۔

سوشل میڈیا صارفین کے لیے یہ بات اچنبھے کا باعث ہے کہ یہ ایک شخصیت بیک وقت کتنی خواتین کےشوہرنامدارہونےکا اعزازرکھتی ہے اور ایک ہی پوزمیں سب کو ایک ساتھ ‘الوداع’ کیسے کہہ رہی ہے؟ سونے پرسہاگا یہ کہ نہ صرف خواتین بلکہ کئی مرد حضرات بھی جوش جذبات میں انہی حضرت کو اپنا شوہر ڈیکلیئرکرچکے ہیں۔

معاملہ اتنا نازک ہوتو سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت کیسے نہ پھڑکے، “قومی شوہر” کی حسب استطاعت نشاندہی میں سبھی نے اپنا خوب حصہ ڈالا۔

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے او ولی خان انٹرچینج پشاورسے کنٹینرمیں اپنے سفرکاآغازکرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی تحریک جاری رہے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کو ‘آزادی مارچ’ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، لاہورسمیت تمام بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے ، زمینی رکاوٹیں اپنی جگہ لیکن سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی کے پرجوش کارکنوں کی ٹویٹس نے الگ ہی ماحول بنارکھا ہے۔

PTI, National Husband, Mamu ka beta Kamran,

Tabool ads will show in this div