نچ پنجابن کے بعد’جُگ جُگ جیو’ کی کہانی بھی چوری کی نکلی
بھارتی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے ٹریلرریلیز کے بعد ابرارالحق کے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چربہ سازی سامنے آئی تھی لیکن تازہ خبریہ ہے کہ فلم کی کہانی بھی مبینہ طور پرچوری کی گئی ہے۔
بالی ووڈ کے بڑے فلمسازوں میں سے ایک کرن جوہرکی اس فلم میں اپنے گانے کی بلا اجازت استعمال پرابرارنے ٹویٹ میں انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرکو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا۔
کرن جوہرکی جانب سے توکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم کئی بڑے انٹرٹینمنٹ لیبلز کو کنٹرول کرنے والی برطانوی میوزیک ایجنسی مووی باکس نے ابرارکی ٹویٹ پربیان جاری کیا کہ جُگ جُگ جیو میں نچ پنجابن کوشامل کرنے کے لیے باضابطہ طورپر لائسنس دیا گیا ہے۔کرن جوہراوردھرما موویز کو یہ گانا اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے، ابرارالحق کا ٹویٹ توہین آمیزاورمکمل طورپرناقابل قبول ہے’۔
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
مووی باکس کے اس دعویٰ پر ابرارالحق نے جوابی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے کسی کو بھی اس گانے کے استعمال کی اجازت کا لائسنس نہیں دیا ہے، اگرکوئی ایسا دعویٰ کرہا ہے تو لائسنس پیش کرے۔
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
سوشل میڈیا پراس چربہ سازی کا قصہ ابھی گرم ہی تھا کہ بھارتی مصنف کی جانب سے کرن جوہرپرفلم کی کہانی چرانے کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔
وشال اے سنگھ نامی مصنف نے ٹوئٹرپردعویٰ کیا کہ کرن جوہراوردھرما پروڈکشن نے نئی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے لیے ان کی ’’بنی رانی ’’کے عنوان سے لکھی گئی کہانی کا اسکرپٹ چرایا ہے۔
Had registered a story.. #BunnyRani with @swaindiaorg in January 2020. I had officially mailed @DharmaMovies in February 2020 for an opportunity to co-produce with them. I even got a reply from them.
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
And they have taken my story.. and made #JugJuggJeeyo. Not fair @karanjohar.
مصنف نے ٹوئٹرپرکرن جوہراوردھرما پروڈکشن کو ٹیگ کرتے ہوئے اسکرپٹ کے اقتباس کے ساتھ ٹویٹس کا سلسلہ بھی شیئرکیا جو ان کی جانب سے دھرما پروڈکشن کو بھیجاگیا تھا۔
وشال اے سنگھ کا دعویٰ ہے کہ بنی رانی کا اسکرپٹ دھرما پروڈکشن کو بھیجے جانے کے بعد جبکہ اسے پروڈکشن ہاؤس سے جواب بھی موصول ہوا، لیکن اب اس کے اسکرپٹ کوجگ جگ جیو کی شکل میں ڈھال دیا گیا ہے۔
بھارتی مصنف کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2020 میں اپنی کہانی بنی رانی کے نام سے اسکرین رائٹرزایسوسی ایشن انڈیا سے رجسٹرڈ کروائی تھی، بعد ازاں فروری 2020 میں دھرما پروڈکشن کواس حوالے سے آفیشل میل بھیجی تاکہ فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع مل سکے لیکن اب میری کہانی ہی چرا لی گئی ہے۔
Mail to #Dharma on 17.02.2020. #JugJuggJeeyo mahurat on 16.11.2020. 9 month is enough time to convert #BunnyRani to #JugJuggJeeyo. Good use made of the first lockdown.
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 23, 2022
अपनी तो हर आह इक तूफान है
ऊपर वाला जान के भी अंजान है! pic.twitter.com/YdD75cbRsR
Correct me if am wrong? @swaindiaorg gives a 15 days notice to the receiving party. Means.. no notice will be served that needs to be answered by @DharmaMovies before 15th June? And then they will have the alibi that 24th Iune is the release date. That's why the arrogance? pic.twitter.com/fTLBTM4jfJ
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 23, 2022
بھارتی فلم انڈسٹری میں رائٹرکےعلم میں لائے بغیراسکرپٹ کے استعمال پراحتجاج ریکارڈ کروانے والے وشال سنگھ نے مزید کہاکہ وہ اس پیشہ ورانہ بددیانتی کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔
If what am saying is wrong.. @DharmaMovies should act strongly against me? And if am right.. #Dharma and @karanjohar should start the #TruthAndReconciliation process. If #HindiCinema has to prosper.. serious issues can never operate in grey zone? What do you think?
— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
بھارتی فلمسازکو ٹیگ کرتے ہوئے مصنف نے چیلنج کیا کہ ‘’ اگرکرن جوہرسچے ہیں تو انہیں اوردھرما پروڈکشن کومیرے خلاف کارروائی کرنی چاہیے’’۔
Come experience the magic of this one of a kind parivaar and let the emotions envelope you into a group hug! It’s going to be one of the biggest family reunions ever and YOU are invited!💕#JJJTrailer - https://t.co/6tV32H0hJi #JugJuggJeeyo coming to cinemas on 24th June!
— Karan Johar (@karanjohar) May 22, 2022
وورن دھون ، کیارہ ایڈوانی، انیل کپوراورنیتو کپور کی یہ فلم 24 جون 2022 کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔