کراچی میں پولیس اور پی ٹی آئی مظاہرین میں جھڑپیں، 4 افراد زخمی

کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا

کراچی میں پولیس اور تحریک انصاف کے مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے

شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر پولیس نے نمائش چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں خصوصی انتظامات کررکھے تھے۔ نمائش چورنگی کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔

کراچی کی نمائنش چورنگی پر تحریک انصاف کو دھرنا دینے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے دن بھر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

سندھ جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر صائمہ مشتاق کے مطابق زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

نمائش چورنگی پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے احتجاج کی کوریج کرنے والی سماء ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کردیا، رپورٹر زم زم سعید اور کیمرہ مین عمران زخمی ہوگیا۔

کراچی

Azadi March

PTI

Tabool ads will show in this div