عالیہ بھٹ اورشاہ رخ کچھ نیاکرنے والے ہیں

اداکارہ نے انسٹاگرام پردلچسپ ویڈیوشیئرکی

شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ جلد ہی اپنے مداحوں کے لیے ‘ڈارلنگز’ لے کرآرہے ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی عالیہ شاہ رخ کے ساتھ دوسری بار کام کررہی ہیں لیکن اس بار یہ اشتراک پردے کے پیچھے ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پہلی بار ایک ساتھ فلم بنارہے ہیں جسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، عالیہ پروڈکشن کے علاوہ فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی ۔

ڈارلنگز کی تیاری میں شاہ رخ خان کی اپنی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیزمعاونت کرے گی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تفریحی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود، شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو شامل ہیں۔ ویڈیوکا آغاز عالیہ کے صوفے پر بیٹھ کر فون پر کسی سے بات کرنے سے ہوتا ہے۔ جس لمحے وہ یہ کہنے والی ہیں کہ ’ڈارلنگز آ رہی ہے ۔۔۔ ’ عین اسی لمحے آوازآتی ہے کہ کیا فلم ڈارلنگز نیٹ فلکس پر آ رہی ہے؟۔

ڈارلنگزماں بیٹی کے رشتے کے بارے میں ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے جس میں شیفالی شاہ نے عالیہ کی والدہ کا کردارنبھایاہے جبکہ وجے ورما اور روشن میتھیو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈارلنگز کو جسمیت کے رین نے ڈائریکٹ کیا ہےاور وشال بھردواج بطور میوزک کمپوزر ہیں۔

چودہ اپریل کو رنبیرکپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ ان دنوں ہالی ووڈ کے لیے اپنی پہلی فلم ’ ہارٹ آف استون’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div