متحدہ عرب امارات میں بھی ‘منکی پاکس’ کا کیس سامنے آگیا

امریکا برطانیہ سمیت کئی ممالک میں درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ملک میں ‘منکی پاکس’ کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افریقا سے آنیوالی 29 سالہ خاتون طبی معائنے کے دوران ‘منکی پاکس’ میں مبتلا پائی گئی، خاتون کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کیا جارہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور سیاح اس کیس کی اطلاع سے پریشان نہ ہوں، ریاست کے صحت اداروں نے اس حوالے سے تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں، متاثرہ خاتون سے ملنے والوں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

امارات کی وزارت صحت نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی بیماری سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں، اس حوالے سے تمام معلومات ریاست کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، کینیڈا، بیلجیئم، فرانس جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، پرتگال، اسپین، امریکا اور برطانیہ میں منکی پاکس کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

uae

HEALTH

MONKEY POX

Tabool ads will show in this div