سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع پر غور

کسی بھی مشکل میں اہم اتحادی کے ساتھ کھڑے ہونگے، محمد الجدان

سعودی عرب، پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر رقم واپسی کی مدت میں توسیع پر غور شروع کردیا۔ سعودی وزیر خزانہ کہتے ہیں کسی بھی مشکل میں اہم اتحادی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت بڑھانے پر غور جاری ہے۔

مزید جانیے: شرح سود میں مزید 1.5 فیصد اضافہ

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب اپنے اہم اتحادی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو بطور ڈیپازٹ منتقل کئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت سعودی عرب، یو اے ای اور عالمی مالیاتی اداروں سے مالی معاونت کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان

Saudi Arabia

Tabool ads will show in this div