طالبان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان افغان ایئرپورٹس چلانے کا معاہدہ

معاہدہ سے تجارت میں اضافہ ہوگا، ملا عبدالغنی برادر

افغانستان کے طالبان حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کے انتظامات چلانے کے لیے معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ کے تحت افغانستان کے بڑے ہوائی اڈوں کابل، قندھار اور ہرات کے انتظامات امارات کے سپرد کر ديے جائيں گے۔

معاہدہ پر آج کابل میں افغان وزیرٹرانسپورٹ نے یواے ای حکام کے ساتھ طالبان کے نائب وزير اعظم ملا عبدالغنی برادر کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اس موقع پر ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ معاہدہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز کو محفوظ ماحول میں افغانستان کےلیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی جس سے معیشت میں بہتری اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ يہ پيشرفت طالبان کے یو اے ای، ترکی اور قطر کے ساتھ کئی ماہ تک مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل افغانستان ميں طالبان حکومت کے قیام کے بعد قطر اور ترکی کی ٹيکنيکل ٹيميں ہوائی اڈے کے آپريشنز اور سیکيورٹی امور کا معائنہ کرنے کے ليے افغانستان کا دورہ کر چکی ہيں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آگست میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک طالبان حکومت کو کسی نے ملک نے تسلیم نہیں کیا مگر مختلف بين الاقوامی قوتيں افغانستان ميں اثر ر رسوخ قائم کرنے کےلیے کوشاں ہيں۔

افغانستان

UNITED ARAB EMIRATES

Tabool ads will show in this div