خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا شیڈول کیا ہوگا؟

عمران خان نے بدھ کو مارچ کا اعلان کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نے پشاور سے اسلام آباد جانیوالے لانگ مارچ کی روانگی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی صبح ضلع خیبر، مہمند اور پشاور کے قافلے پشاور سے اکٹھے روانہ ہوں گے، نوشہرہ اور چارسدہ کے قافلے چارسدہ انٹرچینج پر پہنچ کر عمران خان کا استقبال کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے مطابق ملاکنڈ، سوات، چترال، دیر، چکدرہ، بونیر اور باجوڑ کے قافلے صوابی انٹرچینج پر 12 بجے دن کو اکھٹے ہوں گے۔

مزید جانیے: تحریک انصاف کا آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومتی اقدامات، سڑکیں بند

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور ایم پی ایز و سابق ایم این ایز کی قیادت میں ڈی آئی خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کے قافلے ہکلہ انٹرچینج جبکہ مشاق غنی کی قیادت میں ہزارہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر کوہستان اور کوہ پالس کے قافلے برہان انٹر چینج پر پہنچیں گے، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے قافلے بھی 25 مئی کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو آنے دیں، دیکھ لیں گے کتنا دم ہے، مریم نواز

پی ٹی آئی آزادی مارچ کے مرکزی قافلے میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حلیم عادل شیخ، شاہ فرمان، پرویز خٹک، محمود خان، اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف خان بھی شریک ہوں گے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 4 لاکھ سے زائد کارکن اسلام آباد کا رخ کریں گے، راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو کارکن اسے توڑ ڈالیں گے۔

پشاور

اسلام آباد

IMRAN KHAN

HAQIQI AZADI MARCH

Tabool ads will show in this div