ٹام کروز کی فلم مشن: امپاسبل- ڈیڈ ریکننگ کا ٹریلر ریلیز

فلم 14 جولائی 2023 میں ریلیز کی جائے گی

مشن امپاسبل 7 ڈیڈ ریکنگ پارٹ1 کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ہے فلم 14 جولائی 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر مشن امپاسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کرونا وائرس کی وبا کے باعث کافی عرصے تک تعطل کا شکار رہی تھی تاہم اب فلم کے پہلے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

فلم کے پارٹ 2 کو 28 جون 2024 میں ریلیز کیا جائے گا اور دونوں فلموں کی ہدایات کرسٹوفر میکوائر دیں گے یہ فلم مشن امپاسبل - ڈیڈ ریکننگ پارٹ 1 فرنچائز مشن امپاسبل کی ساتویں انسٹالمنٹ ہے۔

یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے 2 منٹ اور 15 سیکنڈ کے طویل ٹریلر میں ٹام کروز کے حیران کن اسٹنٹ اور ایکشن سے بھرپور مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ٹریلر میں اہم کرداروں کی پرانے کرداروں میں اسکرین پر واپسی دکھائی گئی ہے جبکہ کئی نئے چہرے بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں ’مشن امپاسیبل: فال آؤٹ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

Mission Impossible 7

Tabool ads will show in this div