فوج کا کام سرحدوں کا دفاع ہے حکومت بچانا نہیں، شاہ محمود
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فوج کا کام ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے ایک لڑکھڑاتی حکومت کو سہارا دینا نہیں ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئین میں ہر ادارے کے رول کا تعین کیا گیا ہے، اداروں کو اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنی چاہئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکاء کیخلاف فوج، رینجرز اور ایف سی کو استعمال کرنا چاہے گی مگر ان کو ایسا کرنے کے بجائے پولیس سے کام لینا چاہئے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرصادق اور میر جعفر سے متعلق بیانات کی وضاحت دے چکے ہیں کہ اس سے مراد امپورٹڈ حکومت ہے جو عددی اکثریت کے بعیر قوم پر مسلط ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاوجہ کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورا ملک بند کردیا ہے کیا اس سے عام لوگوں کو پریشانی نہیں ہوگی، معیشت کو نقصان نہیں ہوگا؟ یہ ملک چلانے آئے تھے یا ملک بند کرنے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ يہ تحريک پی ٹی آئی تک محدود نہيں رہی ، تحریک میںٕ وکلا،طالب علم، تاجر، ريٹائرڈ افسران شامل ہوگئے ہيں، ريٹائرڈ افسران کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کاساتھ ديں گے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے ايسانہيں ہونا چاہيے تھا مگر اہلکار کی شہادت کی ذمہ دارحکومت ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کوروکنا جائز نہيں لیکن اگر آپ روکنا چاہتے ہيں توروک لیں۔
سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی ميں بھی احتجاج کیے کوئی گملا نہیں ٹوٹا، رياست ہماری ہے اس پر حملہ کيوں کریں گے؟ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے، صفوں میں دراڑيں پڑچکی ہيں۔