پاکستان، ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز پر بھی التواء کے بادل منڈلانے لگے

فی الحال سیریز شیڈول کے مطابق ہے، پی سی بی ذرائع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں بھی سیریز کروانے کیلئے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سیریز ملکی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث ملتوی کرنا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں بھی سیریز کروانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکاات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی مارچ کے باعث سیریز کیلئے ملتان بیک اپ وینیو تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے حوالے سے آئندہ 2 سے 3 روز میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچز ابھی تک شیڈول کے مطابق ہیں، صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، حکومت سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکومت فراہم کرتی ہے، اس لئے حکومت سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان

Tabool ads will show in this div