حکومت کو ہٹانے کيلئے دھرنے، جلوس اور حملے نہ کريں، خواجہ آصف

نوازشريف نااہل ہوا تو خونیں مارچ نہيں کيا، ن لیگی رہنماء

Nawaz Sharif Naehal huwa tou hum ney khooni march nahi kiya - SAMAATV

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو ہٹانے کیلئے دھرنے، جلوس اور حملے نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو ہم نے خونیں مارچ نہیں کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سياستدان خونی مارچ کی باتيں نہيں کرتے، جب بھی اس طرح کے دھرنے یا احتجاج ہوئے گرفتارياں ہوتی ہيں۔

وہ کہتے ہیں جب ہم پر بلڈوزر چلائے جارہے تھے تب کسی کا ضمير نہيں جاگا، جب پارليمنٹ لاجز میں حملہ ہوا اس وقت ضمير کيوں نہيں جاگا، ايم اين ايز کو اٹھايا گيا، سامان توڑا گيا، کسی کا ضمير نہيں جاگا، اصول کی بات کرنی چاہئے، مذمت سليکٹیو نہيں ہونی چاہئے۔

مزید جانیے: ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو نیوٹرل بھی ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ہٹانے کيلئے دھرنے، جلوس اور حملے نہ کريں، 2007ء میں ايوان سے استعفے دیئے تو دوسرے ہی دن گرفتار کرليا گيا، ہمارے خلاف تمام غيرآئينی اقدام اٹھائے گئے، عدليہ نے ريليف ديا۔

خواجہ آصف کا کہا ہے کہ يہ اصولی نہيں اقتدار کی سياست ہے، جب نواز شريف نااہل ہوا تو ہم نے وکٹيں اکھاڑی اور نہ ہی خونیں مارچ کیا۔

NawazSharif

IMRAN KHAN

khwaja asif

Tabool ads will show in this div