لاہور: میت لیجانے کے لیے ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا
لواحقین کی اعلیٰ حکام سے راستے کھلوانے کی اپیل
لاہور ميں سڑکيں بند ہونے کے باعث 10 سالہ بچی کی میت فیصل آباد لیجانے کے لیے ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا۔
بچی کی ماں اور غمزدہ عزیزو اقارب نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر راستے فوری کھلوانے کی اپیل کردی۔ 10 سالہ فجر فاطمہ 12 روز سے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نطر پنجاب کے مختلف شہروں اور خصوصاً لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔