سونے کے بھاؤ بھی بےقابو؛ 2 دن میں 4300 روپے کا اضافہ

2 روز میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے مہنگا ہوا ہے۔

ڈالر کی طرح سونے کے بھاؤ بھی ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئے۔

منگل کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 858 ہوگئی لیکن اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 950 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کے دام ایک ہزار 672 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 114 روپے ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 350 جب کہ 10 گرام سونا 2 ہزار 15 روپے مہنگا ہوا تھا۔

اس طرح رواں ہفتے 2 روز میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے مہنگا ہوا ہے۔

سونے کے بھاؤ کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ منگل کو فی تولہ سونا کسی کمی بیشی کے بغیر ایک ہزار 590 روپے جب کہ 10 گرام چاندی ایک ہزار 363 روپے کی ہوگئی ہے۔

Ali Shan May 24, 2022 08:24pm
Kindly update news
Tabool ads will show in this div