موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے، عمران خان

سياست نہيں جہاد ہے،ملکی آزادی کی جنگ ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔

پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔

چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

PTI

ImranKhan

Tabool ads will show in this div