خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

متاثرہ علاقے میں کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مانسہرہ ، ہزارہ اور مالاکنڈ ریجن میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز مرکز کوہ ہندوکش ریجن اور اس کی زیر زمین گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ان میں ایبٹ آباد، سوات، بٹگرام، مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کھلے مقامات پر آگئے ، بعض علاقوں میں کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوہ ہندوکش میں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر ان سے متصل علاقوں میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

earthquake

Tabool ads will show in this div