مسلم لیگ ن کا 26 مئی کو مانسہرہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی

جلسے سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرنا تھا

رہنما مسلم لیگ ن سردار محمد یوسف کا کہنا تھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 26 مئی کو مانسہرہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹھاکرہ اسٹیڈیم میں ہونے جلسہ اب 26 مئی کے بجائے 29 مئی کو ہوگا۔ جلسےسے وزیراعظم شہبازشریف خطاب کریں گے۔

رہنما ن لیگ سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی خطاب کرینگی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نے اوکاڑہ میں شیڈول جلسہ اچانک ملتوی کردیا تھا،جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کو خطاب کرنا تھا۔

اوکاڑہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا گیا تھا تاہم مانسہرہ جلسے کی ملتوی ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئی۔

PML N

Tabool ads will show in this div