شہباز شریف اور اس کے بیٹے نے انتہا کردی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ہی تسلیم نہیں کرتے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے نے انتہا کردی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ رات کے وقت ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، آئی جی پنجاب کیا سمجھتے ہیں ان کا حساب نہیں ہوگا، سرکاری ملازمین نوٹ کر لیں،سارے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ہی تسلیم نہیں کرتے، شہباز شریف کا بیٹا بھی جانتا ہے کہ اس کی حکومت نہیں ہے، 30 مئی سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف اور راناثنااللہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مجرم ہیں، عدالتوں میں ان کے خلاف کیسز ہیں اور ان کے فیصلے بھی آجائیں گے۔

چوہدری پرویز نے مزید کہا کہ عمران خان نے سوچ سمجھ کر25مئی کی تاریخ دی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں وہ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔

دریں اثنا اس سے قبل اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بطور ایوان کے سرپرست کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کریں، شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے۔

پرویزالہٰی نے کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

PMLQ

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div