ریاست کی رٹ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کوئی خونی مارچ کا اعلان کر کے آئے گا تو اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ریاست کی رٹ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جس کی زبان شر انگیز ہے وہ کس طرح پر امن مارچ کرے گا، اگر ان کا مقصد فساد یا انتشار نہیں تو پشاور سے کیوں نکل رہے ہیں، اگر الیکشن کا دھرنا ہے تو جب آپ وزیر اعظم تھے اس وقت الیکشن کا اعلان کرتے، آپ جو مرضی کر لے الیکشن کی تاریخ ہم نے دینی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک آج غیر معمولی صورتحال سے گزر رہا ہے ، عمران خان اپنی نااہلی اور کرپشن کیخلاف دھرنا دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم کےمحافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، يہ لوگ کے پی پوليس کو پنجاب پوليس سے لڑانا چاہتے ہيں، ملک میں اب یہ تماشا بند ہونا چاہیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کا حق ہمارا ہے،الیکشن کی تاریخ بھی ہم دیں گے، جب وزیراعظم تھےاسمبلی تحلیل کرتے اور الیکشن کراتے، ریاست کی رٹ پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی126دن ایک جتھے نے ڈی چوک پرقبضہ کیا ہوا تھا۔ وہی جتھا اور فاشسٹ سوچ اب پھر احتجاج کی کال دے رہا ہے، پُرامن مارچ کرناہوتاتواسلام آبادسےنکلتےپشاورسےکیوں نکل رہے؟مزید کہا یہ مسلح لوگ ہیںٕ،کوئی آئین خونی مارچ کی اجازت نہیں دیتا۔

PML N

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div