انٹر بینک میں ڈالر 201روپے سے بھی تجاوز کرگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 اضافہ

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرکی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

انٹر بینک میں ڈال رکی قدر مزید 48 پیسے کے اضافے سے 201.41روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے201.80روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ پیر کو بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 80پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے لگژری آئٹمزکی درآمدات پر پابندی عائد ہونے کے باعث جمعہ کو پاکستانی روپے پر امریکی ڈالر کے دباوٗ میں کمی ہوئی تھی لیکن پیر سے ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رواں ماہ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اب تک 15.24روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں ہونے والا اضافہ16روپے تک پہنچ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے کرنسی مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Dollar rates

dollar price

Tabool ads will show in this div