خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا، مریم نواز

آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ‘خونی انقلاب’ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے.

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ریاست کو ‘خونی انقلاب’ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مریم نواز نے مبینہ طور پر ایک شخص کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہیں وہ صاحب جن کے گھر پر پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کیا گیا ۔ موصوف کا نام ساجد بخاری ہے اور یہ تحریک انصاف کے بطور چیئرمین یونین کونسل کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں۔

گزشتہ رات کمال احمد اس وقت گولی لگنے سے ہلاک ہوئے جب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی تھی، نامعلوم سمت سے آنےوالی گولی سے وہ جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ جاں بحق اہلکار کے بچوں کی کفالت کی جائے گی۔

PML N

Pakistan Latest News

Tabool ads will show in this div