ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو نیوٹرل بھی ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

کل نکلوں گا اور کوئی روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے، عمران خان

LIVE | Chairman PTI Imran Khan important press conference - SAMAA TV - 24 May 2022

**پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد کے لئے نکلوں گا اور کوئی روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے۔ **

پشاور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے، ہمیں ان 2 خاندانوں کی پوری تاريخ پتہ ہے، اپوزيشن ميں ان کو جمہوريت ياد آجاتی ہے، ہماری حکومت ميں يہ کئی بار سڑکوں پر نکلے، انہوں نے کئی بار مارچ کيے ہم نےکبھی ايسا نہيں کيا۔

عمران خان نے کہا کہ آمر اور ان کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، فاشسٹ حکومت نے ہمارے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، آخر ایسا کیا ہورہا ہے جو یہ ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ سے کہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے فیصلوں کی جانب دیکھ رہی ہے، پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، 26 سال کی سیاست میں کبھی کسی قسم کا قانون نہیں توڑا۔ سارا ملک بند کردیا گیا ہے، خواتین کو گھروں میں ہراساں کیا گیا، آپ نے ملک کی جمہوریت کی حفاظت نہ کی اور اس کی اجازت دی تو عدلیہ کی ساکھ ختم ہوجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت کسی کے لیے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں، اللہ ہمیں نیوٹرل رہنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، اللہ نے کسی کو اجازت نہیں دی کہ وہ درمیان میں بیہٹھے جائیں اس کا مطلب مجرموں کی مدد کرنا ہوتا ہے، خود کو نیٹرول کہنے والوں کو واضھ کرنا چاہتاہوں کہ انہوں نے حلف لیا ہے کہ انہیں پاکستان کی سالمیت اور خودداری کی حفاظت کرنی ہے۔ ان کی طرف بھیہ قوم دیکھ رہی ہے، ان سے متعلق بھی رائے قائم ہوگی۔ ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو آپ اتنے ہی بڑے ذمہ دار ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے حالات برے ہیں، انہوں نے ڈیڑھ مہینے میں ملک کی معیشت تباہ کردی ہے، ہر روز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ، ابھی مہنگائی کی اصل لہر آنے والی ہے، قوم کو اندھیرا نظر آرہا ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں، ہم ہفتوں میں سری لنکا جیہسے حالات کی جانب جارہے ہیں۔

ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو نیوٹرل بھی ذمہ دار ہوں گے، عمران خان سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم کو کہنا چاہتا ہوں کہ کل خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی جانب تاریخ کا سب سے برا جلوس لے کر نکل رہا ہوں، اگر اس ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میں ہوں، ان کی غلامی سے موت کو ترجیح دیتا ہوں، حقیقی آزادی کے لئے ہر شہری کو قربانی دینے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ جو اسلام آباد کا آئی جی مجرم ہے، مجرم ہی سارے غلط کام کریں گے،ساری بیوکریسی کو دیکھ رہا ہوں کہ ایک ایک کے نام یاد رکھیں گے، قانون ہے کہ وہ غیر قانونی احکامات نہیں ماننے سے انکار کرسکتے ہیں۔ میں کل نکلوں گا اور کوئی روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Azadi March

PTI

HAQIQI AZADI MARCH

Tabool ads will show in this div