بی آئی ایس پی لاہور کی خاتون افسر کا ڈی جی پنجاب پر ہراسانی کا الزام

خاتون افسر نے شکایتی خط سیکریٹری کو ارسال کردیا

Breaking News - BISP ki khateen afsar kay DG punjab per ilzamat - SAMAATV - 24 May 2022

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاہور کی خاتون افسر نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے خلاف ہراسانی کا الزام عائد کردیا ہے۔

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاہور کی خاتون افسر نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب پر ہراسانی، نامناسب رویئے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگادیا۔

خاتون افسر نے سیکریٹری بی آئی ایس پی کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے خلاف شکایتی خط ارسال کردیا۔

شکایتی خط میں خاتون افسر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاہور آفس میں وہپ اکیلی نہیں جو ہراسانی کا شکار ہوئیں،ان کے علاوہ مزید 3 خواتین افسران کو بھی ہراساں کیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے سماء انویسٹی گیشن یونٹ کو مؤقف دینے سے انکار کردیا جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے بھی بار بار رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ملازمت کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنا معمول کی بات ہے۔ چند روز قبل وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے پر اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف مشن کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

اس کے علاوہ کئی یونیورسٹی کے اساتذہ بھی طالبات سے ہراسانی کے مرتب پائے گئے ہیں۔ جن میں سے بعض کے خلاف تادیبی کارروائی ہوئی لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے سزاؤں سے بچ گئے ہیں۔

HARRASMENT

Women harrasment

Tabool ads will show in this div