مارگلہ آتشزدگی: ڈولی بزرگ گواہ کی بات پرروپڑیں

ٹک ٹاکرنے نئی ویڈیوزشیئرکردیں

مبینہ طور پرمارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگاکرٹک ٹاک ویڈیوزبنوانے والی ڈولی نےاپنی بیگناہی ثابت کرنے کے لیے مزید 2 ویڈیو شیئرکی ہیں۔

سوشل میڈیا پرڈولی کی ویڈیوزخاصی وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا جبکہ عقب میں آگ لگی نظر آرہی ہے، بعد ازاں ٹک ٹاکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا جبکہ سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ڈولی کیخلاف کوہسار تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا جس میں انہیں عدالت سے 27 مئی تک عبوری ضمانت مل چکی ہے۔

اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈولی نےایک ویڈیومیں دعویٰ کیا کہ نہ یہ وہ مقام تھا اور نہ ہی آگ انہوں نے لگائی تھی، سالوں گزرچکے ہیں وہ کوہسار نیشنل پارک نہیں گئیں، اس روزوہ ہری پور سے میک اپ کی کلاس لینے کے بعد موٹروے سے جارہی تھیں۔

موٹروے کے کنارے موجود جنگل میں آگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی ڈولی کا کہنا تھا کہ آپ بل بورڈ سے واضح طورپردیکھ سکتے ہیں کہ یہ جگہ موٹروے ہے نہ کہ نیشنل پارک کوہسار، ویڈیومیں موجود شخص کی بات کوغورسے سنیں تا کہ آپ حقیقت جان سکیں۔

تاہم ویڈیو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے اسے مستردکرتے ہوئے تبصروں میں لکھا تھا کہ یہ وہ جگہ نہیں ہے، آپ کو جعلی ویڈیوبناکرڈالتےہوئےشرم آنی چاہیے۔

اسی مقام پرجا کرتازہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکرنے کہا کہ جوویڈیومیں نے اب تک اپ لوڈ نہیں کی ہے ، وہ اب کروں گی۔ میں 11 مئی کو شام 7 ، پونے سات بجے کے قریب آئی تھی، یہ جو میرے ہاتھ میں کانٹے ہیں یہ اس وقت بھی میری فراک میں پھنس گئے تھے ۔ ساتھ ہی ڈولی نے اس دن کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کی فراک میں یہی کانٹے اٹکے دیکھے جاسکتے ہیں ۔

ڈولی نے کیپشن میں لکھا، ‘دیکھیں، شاید یہ ویڈیو دیکھ کرجعلی خبرلگانے والوں کی بولتی بند اور آنکھیں کھل جائیں’۔

ڈولی نے بےگناہی کے ثبوت کے طورپر اپنے وکیل اور ایک شخص کے ساتھ بنائِ گئی دوسری ویڈیواس مقام سے شیئرکی جہاں بقول ان کے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی تھی۔

ویڈیومیں موجود بزرگ شہری گواہی دے رہا ہے کہ آگ کوٹ نجیب اللہ میں مقیم مالک کے حکم پرلگائی گئی جس نے کہا تھا کہ یہاں بہت سانپ ہیں، آگ لگاو۔ گواہ کے مطابق آگ ڈولی نے نہیں لگائی تھی۔

ڈولی نے کیپشن میں لکھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں سیلون سے کوہسارگئی ہوں، میرے پاس اب بھی بہت سے دیگرثبوت ہیں ۔۔ آگ اُن سب بےحس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بناکراور پھردیکھ کرخوش ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں گواہ کے طور پر پیش کیے جانے والے شخص کی باتوں پر آبدیدہ ہوجانے والی ڈولی نے مزید لکھا کہ ، ’ مجھے رونا اس شخص کی انسانیت اورسچائی پرآیا کہ جس سے میرا کوئی رشتہ بھی نہیں لیکن پھربھی حق سچ کی بات کررہا اور یہاں میں بےحس مطلبی لوگوں پروقت ضائع کرتی رہی’۔

ڈولی کے مطابق ، ‘یہ آگ بہت سے مطلبی چہرے بےنقاب کرگئی ہے، میں تنقید سے نہیں ڈرتی لیکن خوفزدہ ہوں کہ بطور کمیونٹی ہم کس جانب جارہے ہیں’۔

چینی ایپ ٹک ٹاک پر ڈولی کے نام سے مشہورخاتون اپنا فیشن سیلون بھی چلاتی ہیں۔

DOLLY, MARGALA HILLS, FIRE,

Tabool ads will show in this div