کانزمیں پاکستان فلم ‘جوائے لینڈ’ کیلئے کھڑے ہوکرتالیاں

فلم کی کاسٹ نے دلکش تصاویرشیئرکیں

فرانس میں دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کانز میں اس بارکی سب سے خاص بات پاکستان کی بھرپورنمائندگی ہے۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈکے علاوہ پہلی بار ایک پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو فیسٹول میں پیش کیا گیا جس نے شرکاء کے دل جیت لیے۔

دنیا کے قدیم ترین اور معتبرسمجھے جانے والے کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے جن میں جوائے لینڈ کا انتخاب اس لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ یہ کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے۔

آرٹسٹ سنیل شنکرنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکی جس میں فلم کی اسکریننگ کے بعد کھڑے ہوکرتالیاں بجائی گئیں، ویڈیومیں صائم صادق کو اس اہم کامیابی پرجذباتی کیفیت میں دیکھاجاسکتا ہے۔

پاکستانی ڈائریکٹر،رائٹراوراداکارصائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثناء جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگرشامل ہیں، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستانی پرچم کی کانز میں نمائندگی کو ایک خواب پورا ہونے کے مترادف قراردیا۔

صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔

سترہ مئی سے شروع ہونے والا کانز فیسٹول 28 مئی تک جاری رہے گا۔

Cannes, JoyLand, Sania Saeed, Sarwat Gilani,

Tabool ads will show in this div