گلوکارہ زیب بنگش کا نیا گانا ریلیز

اس سے قبل ان کے گانے کاش کو بھی بہت پسند کیاگیا تھا

پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ زیب بنگش کے نئے دلفریب نغمے وہم نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس کے کمپوزراحمد جہانزیب ہیں جبکہ مومل شنید نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ وہم اسی نام کے ڈرامہ سیریل کا او ایس ٹی ہے۔

زیب نے اپنے منفرد اسٹائل کے ساتھ دکھ سے بھرپور محبت کی اس کہانی کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے، اس گانے کی شاعری، میلوڈی اور زیب کی آواز نے مل کردلوں کو چھولینے والی اداسی کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

گانے کے بارے میں گلوکارہ زیب بنگش نے کہا کہ مجھے وہم کیلئے کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا، اس کی کمپوزیشن، شاعری اور میلوڈی، سب اتنے خوبصورت ہیں کہ مجھے ریکارڈ کرتے ہوئے ہر لمحہ بہت لطف آیا۔

یہ زیب کی دوسرا کامیاب گانا ہے جوسرمد کھوسٹ کی فیچر فلم ‘کملی’میں ان کے ہٹ گانے ‘کاش’ کے بعد پیش کیا گیا ہے۔ فلم کملی جلد ریلیز کی جائے گی۔

Zeb Bangash

Tabool ads will show in this div