میں اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں، نعمان اعجاز

موت کے حوالے سے خبروں پر اداکار کا رد عمل

موت کے حوالے سے غلط خبریں چلنے پر معروف اداکار نعمان اعجازکا رد عمل آگیا۔

اداکار نعمان اعجاز نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی اور پیغام میں لکھا کہ السلام علیکم میں نعمان اعجاز اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں، کیوں کہ کچھ پاکستانیوں نے میری وفات کروا دی ہے فٹے منہ ایسے لوگوں پر۔

اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے فیس بک، یوٹیوب اور دوسری سائٹ پر بے حس لوگ جو اپنے چینلز کی سبسکرپشن ، فولورز بڑھانے کیلئے الٹی سیدھی خبریں، کسی کی بیماری کی جیسے میری بیماری کی چلی اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے حوالے سے الٹی سیدھی خبریں لکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو رتی برابر شرم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں کہ متعلقہ افراد کے اہل خانہ ،رشتہ دار جو دور بیٹھے ہوتے ہیں،وہ کتنے پریشان ہوتے ہیں ،دوست احباب کتنے اپ سیٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا شاید ان لوگوں کو اندازہ نہیں ، لیکن یہ ٹکے ٹکے کے چینل کیلئے ،ایسے چینل کیلئے میں صرف یہ کہوں گا شرم کریں،ڈوب کے مر جائیں ۔

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کی صحت تشویشناک اور آئی ایس یو میں ہونے کی خبریں چل رہی تھی ۔

NAUMAN IJAZ

Tabool ads will show in this div