آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ

جنرل باجوہ نے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی، عسکری تعاون پر بھی گفتگو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کے اظہار پر پاکستانی آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری شعبے میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

Saudi Arabia

ARMY CHIEF

COAS General Qamar Javed Bajwa

PRINCE MOHAMMAD BIN SALMAN

Tabool ads will show in this div