چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

ٹائم میگزین نے فہرست جاری کردی

امریکا کے معروف جریدے ٹائم میگزین نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال بھی شامل ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا تعارف ملک کے معروف قانون دان اور سابق پارلیمنٹیرین بیرسٹر اعتزاز احسن نے تحریر کیا ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے تعارفی تحریر میں لکھا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی والے ملک پاکستان میں تاحال غیریقینی کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، رواں برس اپریل کے اوائل میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے عمران خان کے اقدام کو ‘‘غیر آئینی’’ قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کون ہیں؟

دھیمے مزاج کے حامل جسٹس عمر عطاء بندیال بینکنگ، ٹیکس اور جائیداد کے اُمور کے معاملات پر مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے رواں برس چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

چیف جسٹس کی حیثیت سے انہوں نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کئی اہم معاملات پر فیصلے دیئے ہیں، جن میں قومی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق عمران خان کے اقدامات کو غیرآئینی قرار دینا بھی شامل ہے۔

چند روز قبل انہوں نے مختلف تفتیشی اداروں کے افسران کے تبادلوں کا بھی ازخود نوٹس لیا تھا۔

chief justice of pakistan

UMAR ATTA BANDIAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div